ڈیرہ غازی خان میں یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک کتنے جلوس اور مجالس ہونگی تفصیلات آ گئی..

0
55

ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک 410 جلوس اور 530 مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی محرم الحرام کی سیکیورٹی پر 1000 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ انتظامیہ مجالس و جلوس کے ہزاروں رضا کاربھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ڈی پی او اسد سرفراز نے بتایا کہ سخت سکیورٹی انتظامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اہم مقامات پر پولیس کے سنائیپرز تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں اور بازاروں کو خار دار تار سے بند کر دیا جائیگا۔امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ایلیٹ کے 16 مسلح دستے بھی شہر بھر میں گشت کریں گے۔ تاکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک پرابلم نہ ہو اس کے لئے الگ سے ٹریفک ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی میں کسی قسم کی سستی، موبائل فون کا استعمال،کاہلی اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔محرم الحرام کے خاص ایام میں شرانگیزی پھیلانے والوں اور مشکوک اشخاص کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نفرت آمیز تقاریر، وال چاکنگ، لاؤڈ اسپیکر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔جبکہ مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی مجالس اور جلوس میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے علاوہ ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیاڈیرہ غازیخان پولیس عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

Leave a reply