باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔علاقہ تھانہ صدر رشید چوک پر پولیس اور نامعلوم ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ابتدائی اطلاع کے مطابق 5 کس ڈاکو واردات کی نیت سے موجود تھے پولیس کا پیچھا کرنے پر ڈاکووں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ایس ایچ او تھانہ صدر طالب حسین معہ ٹیم نے ڈاکووں سے مقابلہ کیا۔ڈاکو اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئےموٹر سائیکل کو پولیس نے قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد علی وسیم خود جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈاکووں اور پولیس کے درمیان مقابلے کی نگرانی کرتے رہے۔پولیس کی طرف سے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔امن و امان قائم رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کے جوان الرٹ ہیں۔

Shares: