کاپیاں کتابیں بطور ردی کاغذ استعمال

0
62

قصور
اوراق مقدس کی سرعام توہین دکاندار اور ریڑھیوں والے بچوں سے سستی ردی کیلئے کاپیاں کتابیں خرید کر بطور ردی کاغذ استعمال کرنے لگے انتظامیہ خاموش عذاب الہی کا انتظار
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں دکانداروں اور ریڑھی والوں نے ہٹ دھرمی کی انتہا کر دی بچوں سے کاپی کتابیں سستی لے کر انہیں بطور ردی کاغذ استعمال کرنا شروع کر دیا لوگ سودا سلف لے کر ردی کاغذ پھنک دیتے ہیں جو کہ پاءوں میں آتے ہیں اور ان کی بے حرمتی ہوتی ہے بچوں کی کاپیوں کتابوں میں اسلامیات کی کاپیاں اور کتابیں بھی شامل ہیں سمجھانے پر دکاندار ہٹ دھرمی سے کہتے ہیں ہم تو ان پڑھ ہیں ہمیں گناہ نہیں ہو گا جس کی وجہ مقدس اوراق کے تحفظ کیلئے خاص قانون کا نا ہونا ہے جس کا فائدہ اٹھا کر یہ بے ضمیر لوگ مقدس اوراق کی توہین کر رہے ہیں حالانکہ مارکیٹ میں انگلش،کورین،جاپانی اور چینی زبان میں شائع میگزین و کتب بطور استعمال ردی عام مل جاتی ہیں
لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم و چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ایسے افراد کو سخت سزا دی جائے اور ان کاپی کتابوں کو بطور ردی کاغذ استعمال کرنے پر پابندی لگائی جائے تاکہ عذاب الہی سے بچا جا سکے

Leave a reply