کرونا وائرس کے اثرات مارکیٹ تک پہنچ گئے

0
50

قصور
کرونا وائرس کا اثر پاکستانی لوگوں کی بجائے ماسک پر پر گیا قصور کی مارکیٹ سے ماسک غائب لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے لوگوں نے منہ پر ماسک استعمال کرنا زیادہ شروع کر دیا جس پر تاجروں فائدہ اٹھاتے ہوئے ماسک غائب کرکے بلیک میں فروخت کرنا شروع کر دیئے
نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قصور کے ہول سیل میڈیسن ڈیلڑوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے مسئلہ سے پہلے گرین ماسک 50 عدد 90 روپیہ میں اور وائٹ ماسک 50 عدد 120 جبکہ 99 اور 95 ماسک ایک عدد 60 روپیہ میں ہمیں لاہور کی لوہاری مارکیٹ سے ہول سیل ریٹ پر ملتے تھے
مگر جب سے کرونا وائرس کا سلسلہ بنا ہے تب سے ہمیں گرین ماسک 50 عدد 450 ،وائٹ ماسک 50 عدد 500 اور 99 و 95 نامی ماسک فی عدد 400 روپیہ میں مل رہا ہے اکثر لوہاری مارکیٹ دوکانداروں نے ماسک اپنے گوداموں میں رکھے ہوئے ہیں اور بلیک میں فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم ماسک نہیں خرید پا رہے
قصور کے میڈیکل سٹور مالکان و ہول سیل میڈیسن سپلائرز کے علاوہ عام شہریوں نے بھی وزیر صحت و وزیر اعلی پنجاب سے ماسک کی بلیک میں فروخت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ماسک کا بحران پیدا کرکے من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

Leave a reply