قصور
چونیاں میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس پر پاکستان کسان اتحاد کا حکومت کے خلاف احتجاج
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں پاکستان کسان اتحاد کی ضلعی قیادت نے پرانی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں آفس کے باہر احتجاج کیا جس میں سینکڑوں کسانوں نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر جلا دیا کسانوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکس نا ختم کیا تو ہم اسلام آباد جا کر احتجاجی دھرنا دیں گے جس کی قیادت پاکستان کسان اتحاد ضلعی صدر اورنگزیب بیگو کرینگے