کشمیر کے مسئلہ پر ہم کسی مصلحت کو تسلیم نہیں کرتے کشمیر کشمیریوں کا ہے..سردار ذوالفقار کھوسہ

0
53

ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد )کشمیر کے مسئلہ پر ہم کسی مصلحت کو تسلیم نہیں کرتے کشمیر کشمیریوں کا ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں نے کرنا ہے ان خیالات کااظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوا لفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ اقوام متحدہ، ا و آئی سی اور ہر عدالت میں لڑا جائے گا پاکستان کا ہر پیر و جو ا ں ہر سطح اور ہر حوالے سے کشمیروں کے شانہ بشانہ ہے سردار ذوا لفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر نام نہاد کشمیری کہلوانے والی اپوزیشن کی خاموشی بھی شرم ناک ہے ہمیں اپنے تمام تر اندرونی اختلافات بھلا کر پاک فوج اور کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے کہ یہی وقت کی آواز ہے۔

Leave a reply