کلاس روم میں قتل کی دھمکی

قصور
استاد کو قتل کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج
تفصیلات کے بقا پور کھبے ڈاکخانہ کنگن پور تحصیل چونیاں ضلع قصور کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں تعینات سرکاری ٹیچر جہانگیر احمد ولد امانت علی نے میڈیا کو بتایا کہ بتاریخ 26-10 بوقت 9:30 میں اپنی کلاس میں پڑھا رہا تھا کہ 3 افراد عبدالغفار ولد خوشی محمد ،ارباز علی ولد عبدالغفار اور عدنان ولد اللہ دتہ بمعہ اسلحہ سکول کے چوکیدار کو دھکا دے کر سکول میں داخل ہو گئے اور میرے پاس پہنچے اور پہنچتے ہی مجھے مارنے لگے اور قتل کی دھمکیاں دینے لگے جس کی وجہ یہ ہے کہ 25 تاریخ کو چھٹی سے تھوڑی دیر قبل ارباز علی سکول میں داخل ہوا اور بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے لگا جس پر میں نے ارباز کی لعن طعن کی اور اسے سکول سے بھگا دیا جس پر وہ دھمکیاں دیتا ہوا چلا گیا
پولیس تھانہ کنگن پور نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے ہیں مگر تاہم ملزمان ابھی تک مفرور ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا

Comments are closed.