قصور
محکمہ واپڈا قصور لوگوں کی چیخیں نکلوانے میں مصروف 25 گھنٹے سے بجلی غائب لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کی سب ڈویژن راجہ جنگ کے علاقوں راجہ جھنگ راءو خان والا ،میر محمد،ستوکی ،اوراڑہ کلاں و خورد میں کل صبح 9 بجے سے بجلی بند تھی جو کہ ابھی تک بحال نہیں ہو سکی متعلقہ لائن مین سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ فیڈر میں مسئلہ تھا جسے کل سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کل رات گئے راجہ جھنگ، میر محمد اور ستوکی تک کی بجلی بحال کر دی گئی تھی اب جمعہ سے پہلے تک اوراڑہ کلاں و خورد کی بجلی بھی بحال کر دی جائے گی
واضع رہے کہ یہ دیہی علاقہ ہے اور یہاں کے لوگوں کا پیشہ زراعت اور جانور پالنا ہے بجلی کی بندش کی بدولت جانور پال لوگوں کو سخت کوفت اٹھانی پڑتی ہے جانوروں کیلئے چارہ بجلی کے ٹوکے پر تیار کیا جاتا ہے جوکہ بجلی نا ہونے پر ہاتھ سے تیار کرنا پڑتا ہے جس سے جانور پال حضرات کو سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ پورے ضلع قصور میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ اسی علاقے میں ہوتی ہے لہذہ ارباب اختیار نوٹس لے کر ہماری مشکل حل کروائیں

Shares: