قصور
چونیاں میں گھر سے بھاگا لڑکا پولیس نے پاکپتن سے ڈھونڈ لیا
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے شہر کنگن پور کوٹ امام دین سے بارہ سالہ بچہ افضال ولد شیر محمد صبح مدرسہ جانے کی بجائے بھاگ گیا جس کی اطلاع والدین نے تھانہ کنگن پور کو دی
تھانہ کنگن پور پولیس نے انتھک محنت اور کوششوں سے بچے کو کل پاکپتن سے برآمد کر کے اس کی والدہ زرینہ بی بی زوجہ شیر محمد قوم انصاری کے حوالے کردیا اہل علاقہ کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ کنگن پور کو خراج تحسین پیش کیا گیا
لوگوں نے کہا کہ قصور پولیس ہمارے بچوں اور ہمارے مال و دولت وجان کی محافظ ہے جس پر جتنا بھی شکریہ ادا کریں اتنا ہی کم ہے

Shares: