قصور
کوٹ رادھا کشن میں ﮈکیتیوں کی بدولت خوف و ہراس
اندرون شہر میں مختلف مقامات پر ﮈکیتی کی تین وارداتیں
مسلح ﮈاکوؤں نے پولیس چوکی سے چند گز کے فاصلےپر فرحان نامی نوجوان سے گن پوائنٹ پرگیارہ ہزار روپے لوٹ لئے
3 عدد مسلح ﮈاکو کالے رنگ کی ہنڈا سی جی 125 پر سوار تھے
واردات کے بعد شہریوں کی جانب سے ﮈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش میں مسلح ﮈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی
دوسری جانب اعظم پلازہ میں بھی مسلح ﮈاکوؤں نے ایک موٹرسائیکل شو روم اور میڈیکل سٹور مالکان کو لوٹ لیا
مسلح ﮈاکوؤں نے شو روم مالک سے دو لاکھ 75 ہزار جبکہ میڈیکل سٹور مالک سے پندرہ سو روپے لوٹے
تینوں وارداتوں میں ﮈاکو شہریوں سے لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے