قصور اور گردونواح میں چند دن قبل عمرہ کرکے آنے والوں کی ان کے  گھروں میں جا کر سکریننگ کا عمل جاری قرنطینہ ہاؤس قرار
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محکمہ صحت اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں چند دن قبل عمرہ کرکے آنے والوں کے گھروں میں جا کر ان افراد کی سکریننگ کر رہی ہیں اور سکریننگ کرنے کے بعد اس گھر کے باہر ایک ہدایتی سلپ بھی لگا رہی ہیں جس میں لوگوں کو چند دن کیلئے اس گھر سے زیادہ میل نا رکھیں کی ہدایت کی گئی ہے اور عمرہ کرکے آنے والے افراد کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے  مت نکلیں تاہم عمرہ کرکے آنے والے افراد میں سے کسی بھی فرد میں کرونا کے تاثرات نہیں پائے گئے

گھر گھر سکریننگ کا عمل جاری تاہم کوئی کیس نہیں
Shares:







