قصور
ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن طارق حمید بھٹی کا میٹرک کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
امتحانی عملہ انتہائی ذمہ داری اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے سخت نگرانی کریں‘کسی قسم کی بے ضابطگی یا بوٹی مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا‘ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن طارق حمید بھٹی
قصوروزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب طارق حمید بھٹی کا میٹرک کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ‘انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن طارق حمید بھٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور عبدالغفار ڈوگر کے ہمراہ گزشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول، گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول فار گرلز، اسلامیہ ہائی سکول فار گرلز، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول فار بوائز اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قصور میں قائم میٹرک کے امتحانی سینٹروں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تمام امتحانی مراکز میں سیکورٹی کے انتظامات، پینے کے پانی کی فراہمی، کمروں میں روشنی کے انتظام کو بھی چیک کیا اور طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپیں بھی چیک کیں۔اس موقع پر انہوں نے تمام سینٹروں کے سپریٹنڈنٹس امتحان اور نگران عملے کو ہدایت کی کہ وہ انتہائی ذمہ داری اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے سخت نگرانی کریں۔ امتحانی عمل میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا بوٹی مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نقل ایک ناسور ہے جس سے طلباء و طالبات کو ہر صورت بچنا ہو گااور محنت سے ڈگریاں حاصل کر کے اپنے مستقبل کو روشن کرنا ہوگا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن پنجاب نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں طلباء و طالبات کی صحت کے متعلق سٹوڈنٹ ہیلتھ پروفائلز، اساتذہ کی حاضری اور کالجز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا

ہائیر ایجوکیشن کا اچانک چھاپہ
Shares: