ہسپتال انتظامیہ نے لاش جھاڑیوں میں چھپا دی
قصور
پتوکی میں انسانیت سوز واقعہ
تفصیلات کے مطابق پتوکی سول ہسپتال میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں
گزشتہ رات علاج کے لئے آیا ہوا نامعلوم نوجوان جانبحق ہو گیا تو نوجوان کی لاش کو جھاڑیوں میں چھپا کر رکھ دیا گیا
لوگوں نے صبح لاش دیکھی تو ہسپتال انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دی
لاش پر ساری رات بلیاں اور کیڑے مکوڑے پھرتے رہے
تاحال نامعلوم لاش کی شناخت نہیں ہو سکی
خیال کیا جا رہا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے اپنی غلطی کی بدولت جانبحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو جھاڑیوں میں چھپایا ہوگا
پتوکی پولیس مصروف کاروائی ہے