لاہور
یونیورسٹی آف لاہور کے طالب علم آن لائن لیکچر سے پریشان سمسٹر شفٹ کرنے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور میں ڈاکٹر آف میڈیکل لیب سائنس اور دیگر شعبہ جات کے طلبہ و طالبات یونیورسٹی انتظامیہ کے آن لائن لیکچرز سے پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے آئے مختلف شہروں و دیہاتوں میں رہنے والے طلبہ کو انٹرنیٹ کی دشواری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ اگر مقررہ وقت پر آن لائن نہ ہوں تو ان کی غیر حاضری لگا دی جاتی ہے جو کہ سرا سر نا انصافی ہے اور انٹرنیٹ کی صورتِ حال بھی کچھ خاص نہیں بلکہ یونیورسٹی کا سسٹم اور ویب سائٹ بھی اکثر کریش کر جاتی ہے ان کا مذید کہنا کہ ہماری آن لائن کلاسز میڈیکل لیب میں پریکٹیکل کے بغیر کسی کام کی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے لاکھ روپے سے زائد فیس اساتذہ سے پریکٹیکل کے ذریعے سیکھنے کیلئے ادا کی ہے تاکہ ہم پریکٹیکل ورک کر سکیں مذید یہ کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے متعدد بار سمسٹر کو سمر میں شفٹ کرنے کی درخواست کرنے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا حالانکہ ایسا قبلِ عمل ہے طالب علموں نے وزیر تعلیم، وزیر اعلیٰ پنجاب و اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Shares: