قصور یوٹیلٹی سٹور کا انوکھا کمپیوٹر بجائے پیسے پورے و کم درج کرنے کے زیادہ درج کرنے لگا عملہ کہتا ہے کمپیوٹر غلطی نہیں کرتا
تفصیلات کے مطابق ویلکم یوٹیلٹی سٹور نزد گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور نے صارفین سے زائد نفع کا انوکھا حل نکال لیا اپنے کمپیوٹر کو بھی جھوٹ پر لگا دیا 6 مارچ کو شہری نے اس سٹور سے 8 چیزیں خریدی جن کی قیمت 304،340،892،150،88،113،21 اور 292 روپیہ کمپیوٹرائزد پرچی پر درج ہیں جن کو جمع کرکے کمپیوٹرائزد پر چی پر کل رقم 2540 روپیہ بنائی گئی ہے حالانکہ اس ساری رقم کو جمع کرنے سے مبلغ 2200 روپیہ بنتے ہیں شہری نے گھر آکر خود رقم جمع کی تو رقم 2200 روپیہ بنی اس لحاظ سے 230 روپیہ یوٹیلٹی سٹور والوں نے زائد وصول کئے شہریوں کا کہنا ہے کہ کمپیوٹرائزد پرچی پر اعتبار کرتے ہوئے ہم جمع تفریق خود نہیں کرتے مگر یوٹیلٹی سٹور والے کمپیوٹرائزد پرچی کے نام پر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں لہذہ ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں اور لوگوں کو لٹنے سے بچائیں

یوٹیلٹی سٹور کا انوکھا کمپیوٹر لوگ حیران
Shares: