یکجہتی کشمیر کے لیے دیسی کشتیوں کا بڑا مقابلہ

0
49

گوجرانوالہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دیسی کشتیوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں پنجاب بھر سے 30 پہلوانوں نے حصہ لیا ۔ دیسی کشتیوں کو یکجہتی کشمیر دنگل کے نام سے منسوب کیا گیا ۔ اس دنگل میں بڑا مقابلہ عدنان عرف ٹائراں والا پہلوان نے مالو پہلوان کو چت کر کے جیت لیا۔

شفیق عرف جھلا پہلوان اور نعیم پہلوان کے درمیان مقابلہ آدھا گھنٹہ تک رہنے کے باوجود برابر رہا اور دونوں پہلوانوں میں سے کوئی کسی کو چت نہ کر
سکا۔

باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پہلوانوں کاکہنا تھا کہ ہم کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں پاکستان کی فوج اور پاکستان کی عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے ، اگر مودی مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرنا چاہتا تو ہم طاقت سے بھی حل کروا لیں گے۔
اس یکجہتی کشمیر دنگل کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دنگل کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد عمر قریشی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ سلیم چیمہ، سیکرٹری پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن محمد ریاض، تحصیل سپورٹس آفیسر اعظم پال تھے ، دنگل کے اختتام پر پہلوانوں کو انعامات سے نوازا گیا .

دنگل دیکھنے کے لیے آئے ہوئے حاضرین کا کہنا تھا کہ ایسے دنگل ہونے چاہیے یہ ہمارا روایتی کھیل ہے ۔

Leave a reply