03 اندھے قتل ٹریس کرنے سمیت دوران ڈکیتی کانسٹیبل کوزخمی کرنیوالے 08ملزمان گرفتار

0
54

لاہور:03 اندھے قتل ٹریس کرنے سمیت دوران ڈکیتی کانسٹیبل کوزخمی کرنیوالے 08ملزمان گرفتارکرلیئے گئے ہیں ، اس حوالےسے آج پنجاب پولیس لاہور کے اعلیٰ‌ افسران نے انکشاف کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سربراہ لاہورپولیس غلام محمود ڈوگر کی اپنے دفتر میں الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو ہوئی ہے

ذرائع کے مطابق اس میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور اورایس پی سی آئی اے عاصم افتخار بھی شریک ہوئے تھے

سربراہ لاہور پولیس غلام محمد ڈوگر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے سٹی ڈویژن نے03 اندھے قتل ٹریس کرنے سمیت دوران ڈکیتی کانسٹیبل کوزخمی کرنیوالے 08ملزمان گرفتارکرلیے

ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری پنجاب بار کونسل محمد اشرف کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ، مقتول محمد اشرف نے اپنے ملازم سینئر کلرک ارسلان بٹ کو دفتر کا ریکارڈچوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا

غلام محمد ڈوگر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتول نے ارسلان بٹ کواپنے دفتر سے نکال دیا اور تھانہ سول لائن میں چوری کا مقدمہ بھی درج کروا دیا،ملزم ارسلان بٹ نے مقدمہ کی رنجش پر بدلہ لینے کے لیے ایڈوکیٹ محمد اشرف کے قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم نے اپنے دوست احمد کے ہمراہ23جولائی کی رات بادامی باغ پل پر محمد اشرف کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرنے میڈیا کو بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا اینالسز اور موبائل لوکیشنز کی مدد سے ملزمان کی گرفتار عمل میں لائی گئی،سی آئی اے پولیس نے شاہدرہ ٹاؤن میں دوران ڈکیتی شہری کے اندھے قتل میں ملوث3ملزمان گرفتارکیے۔ملزمان صدام، افضل اور نادر حسین نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری ارشد علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،

 

سی سی پی اولاہورغلام محمد ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہری اکبرکےاندھے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار کرلیئے گئے ہیں،ملزم وسیم شاہ نے صائمہ بی بی کے ہمراہ مقتول اکبر کو اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا تھا،

سی سی پی اولاہور غلام محمد ڈوگر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وحدت کالونی میں تعینات کانسٹیبل شائق اصغر کو دوران ڈکیتی شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں زخمی کرنیوالا ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے ،ملزم بلال عرف بالی نے ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے مزاحمت پر کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا،

سی سی پی او غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن لاہور نے شب و روز کی محنت کے بعدملزمان کو گرفتار کیا،مضبوط چالان مرتب کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،

Leave a reply