تہران: ایرانی فوج کے جنرل مرتضیٰ میریان نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اسرائیل کو کسی بھی وقت نشانہ بناسکتے ہیں۔
باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے جنرل مرتضیٰ میریان نے کہا ہے کہ اسرائیل پر جوابی حملے کے لیے ہمیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی، ایران پر حملے ہونے والے ہر اسرائیلی حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے اگر ایک بھی حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل کو دھول میں اڑا دیں گے،اسرائیل کے پاس جدید ترین فضائی دفاعی نظام ہے لیکن ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم سمیت تمام اسرائیلی دفاعی نظام ناکام رہے ہیں ہم نے اسرائیل کے اندر جس ہدف کو چاہا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے اسسٹنٹ کمانڈر ابراہیم جباری نے اخباری بیانات میں کہا کہ "اگر ہم نے حال ہی میں 200 میزائل داغے ہیں تو اب ہم اسرائیل کی طرف ہزاروں میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں،اگر اسرائیل کوئی حملہ نہیں کرتا تو جنگ نہیں ہوگی،”لیکن اگر اسرائیل ہمارے ملک میں ایک مقام کو نشانہ بناتا ہے تو ہم درجنوں سکیورٹی، فوجی اور اقتصادی مراکز کو نشانہ بنا کر جواب دیں گے”۔
ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا
درایں اثناء ایران میں موبلائزیشن آرگنائزیشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل غلام رضا سلیمانی نے کہا کہ ان کا ملک نئی ٹیکنالوجی استعمال کرے گا جو اسرائیل کو حیران کر دے گی۔
واضح رہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کے مشیر بریگیڈیئر جباری نے ان حملوں میں اسرائیل کے کئی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب جلد دیا جائے گا،اسرائیلی ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ اس حملے میں تیل کی تنصیبات یا بجلی کے اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ فوجی مقامات بھی شامل ہو سکتے ہیں اسرائیلی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی ٹارگٹ بنک میں ایرانی صدارتی کمپلیکس، سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے کمپلیکس اور ساتھ ہی تہران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر حملے ہوسکتے ہیں۔