کوئٹہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈالر اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ہزارہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپا مار کر ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد کر لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دوران کارروائی 2 ملزمان آغا اعجاز اور مشتاق خان کو گرفتار کرلیا،ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے کی پی زون کی ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ڈائریکٹر کے پی زون نثار خان تنولی کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 109 چھاپہ مار کاروائیاں کیں-

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

چھاپوں کے نتیجے میں 109 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 127 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائیاں پشاور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، نوشہرہ، سوات، مردان، بٹخیلہ، کوہاٹ کے مختلف علاقوں اور طورخم بارڈر پر کی گئی۔چھاپوں کے دوران 67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان یو اے ای، سعودی عرب و دیگر ممالک سے ہنڈی حوالہ کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے-

سندھ پولیس کے 18 ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

Shares: