ہمبٹونا،پاکستان نے 8 وکتوں کے نقصان پہ افغانستان کو کو جیت کے لئے 269 رنز کا ہدف دے دیا،پاکستان نے افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے 268 رنز بنائے کپتان بابراعظم 60 اور محمد رضوان 67 رنز بنا سکیں اسکے باوجود 43 اوورز میں 6 وکٹوں پر 196 رنز بنا لیے۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے جار رہے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔فخرزمان اور امام الحق نے اوپننگ شراکت میں 36 رنز بنائے تاہم تجربہ کار فخرزمان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔امام الحق نے پہلے دونوں میچوں میں نصف سنچریاں بنائی تھیں تاہم تیسرے میچ میں ناکام ہوئے اور 30 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 13 رنز بنائے اور ٹیم کو 52 کے اسکور پر چھوڑ گئے۔افغانستان کی ٹیم میں آخری میچ میں جگہ بنانے والے باؤلر گلبدین نائب نے پاکستان کی ابتدائی وکٹیں حاصل کیں۔کپتان بابراعظم کا ساتھ دینے وکٹ کیپر محمد رضوان میدان میں آئے اور دونوں بلے بازوں نے سنچری شراکت قائم کرکے ٹیم کو ایک اچھی پوزیشن پر لے کر آئے اور اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 67 اور بابراعظم نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے لگائے جب کہ بابراعظم کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آج قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہے۔ٹاس کے موقع پرگفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف،نسیم شاہ، آل راؤنڈر افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیاگیا ہے۔بابر کا کہنا تھا کہ پہلے دس اوورز مشکل ہوں گے ، زیادہ سے زیادہ رنز بناکر افغان ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔دوسری جانب آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے، آل راؤنڈر گلبدین نائب کو آج ہونے والے میچ کے لیے افغان ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔واضح رہے کہ یہ میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آجائےگی۔