لاہور: پاکستان ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان کا فیصلہ ہوگیا۔
باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق محمد رضوان ہی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سلمان علی آغا پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گےمحمد رضوان اور بابراعظم کو مختصر فارمیٹ سے ڈراپ کردیا گیا، آل راؤنڈرشاداب خان کی پاکستان ٹیم میں واپسی ہے۔
پریس کانفرنس میں عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آل راؤنڈرز کی کمی ہے، شاداب خان کی انجریز کی وجہ سے پرفارمنس خراب ہوئی اب بھی میں عبوری کوچ کے طور پر جا رہا ہوں، کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے اس وقت کوئی قدم اٹھانا ہے تو میں اس کے لیے بھی تیار ہوں، میں سمجھتا ہوں تسلسل آنا چاہیے۔
دورہ نیوزی لینڈ: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان کا فیصلہ ہوگیا
انہوں نے کہا کہ چیئرمین سے نیچے تک تسلسل آنا چاہیے، اسی طرح کارکردگی میں تسلسل آئے گا، شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے اب بھی اچھے بولر ہیں، ایسا نہیں ہے کہ شاہین آفریدی اب ہمیشہ ٹی ٹوئنٹی ہی کھیلیں گے، اگر ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ورلڈ کپ تک ٹیم بنے تو ہمیں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ یہی 15 رہیں لیکن ہمیں ان پر اعتماد کرنا ہے، صائم ایوب اور فخر زمان فٹ ہو کر آ سکتے ہیں، ہمیں ہر ہار کے بعد کھلاڑیوں اور کپتان کو تبدیل کرنے کی بات نہیں کرنا، فینز، کرکٹ ماہرین اورسابق کھلاڑیوں کا احترام کرتا ہوں، ہر کوئی رزلٹ دیکھنا چاہتا ہےدنیا کی کوئی چیز تین چار ماہ میں فکس نہیں ہو سکتی، بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، نیوزی لینڈ میں بھی مشکل ہو گا لیکن اسی مشکل سے وہ سیکھیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی:پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
عاقب جاوید نے کہا کہ کامران غلام کو ہم ٹیسٹ میں لے کر آئے وہ انگلینڈ کے خلاف اچھا کھیلے، ہمارا خیال ہے کہ 50 اوورز کی کرکٹ اب زیادہ چیلنجنگ ہو چکی ہے، فیلڈنگ سے متعلق ہمیں بہت تحفظات ہیں، فیلڈنگ سے متعلق ہمیں کامران غلام کو دیکھنا پڑتا ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اسکواڈ کا اعلان کیا اور بتایاکہ ون ڈے کے کپتان محمد رضوان ہی ہوگے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی جگہ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
سلمان اور شاداب کو بالترتیب ٹی ٹوئنٹی کپتان اور نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ آنے والے دو بڑے ٹورنامنٹس مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 (ستمبر 2025) اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ( فروری مارچ 2026 ) کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔
پی ٹی وی کی تباہی میں ساری سیاسی جماعتیں شامل ہیں ،عطاتارڑ
عمران خان اور اہلیہ کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری
ون ڈے اسکواڈ
ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔
اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشورے پر دونوں فارمیٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔
ٹی 20 اسکواڈ
ٹی 20 اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان ہیں۔
اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ اور منیجمنٹ پر مشاورت مکمل کرلی عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کو دورہ نیوزی لینڈ میں عہدے پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان کپتان برقرار رہیں گے اور ٹیم میں چند تبدیلیاں متوقع ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سمیت بڑی تبدیلیاں ہونے جار ہی ہیں، شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں، زمبابوے کے دورے پر بھی محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نہیں تھے سلمان آغا نے کپتانی کی تھی۔
چیمپئنز ٹرافی:پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بتایا کہ ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ہیڈکوچ عاقب جاوید عہدے پر برقرار رہیں گے، محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ، اظہر محمود کو بالنگ کوچ اور محمد منصور کو فیلڈنگ کوچ تعینات کیا جائے گا۔
ون ڈے میں محمد رضوان کی کپتانی برقرار رہے گی ان کے علاوہ سلمان علی آغا، بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد وسیم، نسیم شاہ، عاکف جاوید، محمد علی، ابرار احمد، سفیان مقیم اور فہیم اشرف 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے تاہم شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی:پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ