لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسکیموں کے ذریعے بچوں کو ہونہاراسکالر شپ، لیپ ٹاپ اوردیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور آئندہ بھی اپنے بچوں کے لیے مزید پروگرامزمتعارف کرائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لودھراں میں ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپر ہیروز یعنی ہمارے پیارے بچے اور بچیاں میرے لئے سب سے اہم ہیں،انہوں نے اسکالر شپ اورلیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ بچوں نے محنت کر کے اپنے والدین اور میرے خواب پورے کیے ہیں۔

مریم نوازنے کہا کہ ان اسکیموں کے ذریعے بچوں کو ہونہاراسکالر شپ، لیپ ٹاپ اوردیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور آئندہ بھی اپنے بچوں کے لیے مزید پروگرامزمتعارف کرائیں گے راولپنڈی، لاہور، ملتان، لیہ، بھکر اور ساہیوال کی وزیراعلیٰ ہونے کے ناطے تمام بچوں کے لیے برابر کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے 2026 کو طلبہ و نوجوانوں کا سال قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگلے سال پنجاب میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ اورایک لاکھ سکالر شپ دینے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس بھی طلبہ وطالبات کو فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے پورے پنجاب میں آئی ٹی سٹیز قائم کرنے اور لاہور میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس سنٹر بنانے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا،مزید برآں، سکلڈ نوجوانوں کے لیے پرواز کارڈ متعارف کروانے اور بچوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،یہ اسکیمیں صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی منصوبوں کا حصہ ہیں اور پنجاب کے ہر بچے تک ان کا فائدہ پہنچایا جائے گا۔

Shares: