محکمہ موسمیات نے 27 اگست سے طاقتور اسپیل کی پیشگوئی کردی ہے-
کراچی میں آج دن بھر موسم ابر آلود رہے گا، حالیہ مون سون سسٹم کے کمزور پڑنے کے باوجود شہر قائد میں موسم زیادہ تر ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہےمحکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیشگوئی کے مطابق کراچی میں آج سے منگل تک ہلکی بارش کا امکان ہےاتوار اور پیر کو شہر کا مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ منگل کو موسم ابرآلود اور مرطوب ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں آج درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
آج تھر پارکر، بدین، عمرکوٹ، میر پور خاص، بدین اور سانگھڑ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ قمبر شہداد کوٹ، دادو، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد اور گھوٹکی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی تا ہلکی بارش کا امکان ہےگڈو بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سکھر اور کوٹری بیراج میں بالترتیب درمیانے اور معمول کا بہاو ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں 27 اگست سے مون سون کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے۔