ٹبہ سلطان پور ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ) ٹبہ سلطان پور چوک عاصم کے قریب روڈ حادثہ, ایک شخص شدید زخمی بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی, منی ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر بزرگ شخص بشیر احمد ولد سردار احمد پر چڑھ گیا‘ بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی, مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی, زخمی شخص کو رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور منتقل کر دیا گیا,
تفصیلات کے مطابق منی ٹرک نمبری LZR/ 4737 جس کا ڈرائیور بہاول خان ولد خان محمد سکنہ مخدوم رشید جو وہاڑی سے ملتان جا رہا تھا کے منی ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے چوک عاصم ٹبہ سلطان پور میں ایک بزرگ شخص بشیر احمد ولد سردار محمد سکنہ کھاریاں گجرات پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجہ میں زخمی بشیر احمد کی بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی جس کو آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور ریفر کیا گیا ہے تھانہ ٹبہ سلطان پور پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے.
Shares:








