اسرائیلی فوج نے غزہ کے بعض علاقوں پر حملوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے وقفے کا اعلان کیا ہے، تاہم برطانیہ نے اس اقدام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں صرف 10 گھنٹے کا وقفہ محصور علاقے میں انسانی مصائب کو کم کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ انہوں نے اس اعلان کو اہم مگر انتہائی تاخیر سے کیا گیا قدم قرار دیا۔ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ محض اعلان سے غزہ کے مظلوم شہریوں کی ضروریات پوری نہیں کی جا سکتیں، امدادی سرگرمیوں کو فوری اور تیز رفتار طریقے سے انجام دینا ہوگا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ خطے میں ایک مستقل جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے، تاکہ نہ صرف جنگ کا خاتمہ ہو بلکہ یرغمالیوں کی رہائی بھی ممکن بنائی جا سکے اور زمینی راستے سے انسانی امداد بغیر کسی رکاوٹ کے غزہ میں پہنچائی جا سکے۔

اسحٰق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، غزہ میں فوری امدادی رسائی پر زور

فضا سے غزہ میں امدادی سامان گرانے کا عمل شروع

Shares: