برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلم کمیونٹی اور مساجد کو نفرت انگیز حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔
سر کیئر اسٹارمر نے وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کے ہمراہ مشرقی سسیکس کی ایک مسجد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ برطانیہ اپنی رواداری اور برداشت پر فخر کرتا ہے، کسی بھی کمیونٹی پر حملہ دراصل پوری قوم اور ہماری مشترکہ اقدار پر حملہ ہے۔وزیراعظم کے مطابق نئی فنڈنگ سے عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جائے گا اور مسلم کمیونٹی کو تحفظ کا احساس حاصل ہوگا۔
وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ مسجد پر حملہ ایک خوفناک جرم ہے جس کے نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے تھے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ان عناصر کے خلاف متحد ہونا چاہیے جو معاشرتی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں.
امریکی پابندیوں پر روس اور چین کا سخت ردعمل، یوکرین امن کوششوں کو نقصان قرار
ڈبلن میں پناہ گزینوں کے ہوٹل کے باہر احتجاج پرتشدد، پولیس وین نذرِ آتش، متعدد گرفتار
نیب کی تیسری سہ ماہی میں 11 کھرب روپے سے زائد ریکوری








