یوم عاشور،جلوس برآمد،سیکورٹی سخت،موبائل سروس معطل

0
50
jaloos

ملک بھر یوم عاشور 10محرم الحرام،ماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی ہائی الرٹ ہے

کراچی یوم عاشور ،10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا،جلوس کی قیادت بو تراب اسکاؤٹ کررہا ہے ،مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ سے گزرے گا ،جلوس کے عزادار نماز ظہرین تبت سینٹر پر ادا کریں گے،یوم عاشور کا جلوس کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا

راولپنڈی میں دسویں محرم کا مرکزی جلوس امام بار گاہ عاشق حسین سے نکلے گا، جلوس کے لیے راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی،پنڈی میں 6000 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے، 1000کے قریب ٹریفک اسٹاف ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے گا، شہر میں مرکزی جلوس پر 3000سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے،سی پی او کے مطابق جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے، جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی،جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا

لاہور۔ دسویں محرم کا مرکزی جلوس محلہ شیعاں سے گزر گیا،مرکزی جلوس تھوڑی ہی دیر میں رنگ محل چوک پہنچے گا ،نماز ظہرین رنگ محل چوک میں ادا کی جائے گی،چوک نواب صاحب، چوٹہ مفتی باقر، چوک پرانی کوتوالی،مسجد وزیرخان، کشمیری بازار پہنچے گی،سوہا بازار، تحصیل بازار، بازار حکیماں سے ہوتی ہوئی فقیر خانہ،اونچی مسجد سے بھاٹی گیٹ سے کربلا گامے شاہ پہنچے گی،نماز ظہرین بھاٹی چوک میں ادا کی جائے گی،مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گی

کوئٹہ میں یومِ عاشور کے موقع پر موبائل فون سروس معطل ہے،کوئٹہ میں یومِ عاشور کا جلوس آج صبح 9 بجے کے قریب علم دار روڈ سے برآمد ہوا،ملتان میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ گاہ حرا حیدریہ سے برآمد ہو گیا ہے،مرکزی جلوس شام 6 بجے درگاہ شاہ شمس تبریز پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا،گوجرانوالہ میں جلوس میں لنگر کی تقسیم کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،جھنگ میں یوم عاشور کے موقع پر 249 جلوس اور 164مجالس ہوں گی، مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ دربار گوہر شاہ سے برآمد ہو گا،مظفر گڑھ میں 165 جلوس اور 279 مجالس منعقد ہوں گی، ضلع بھر میں موبائل فون سروس معطل ہے،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں۔

Leave a reply