کراچی: نیو کراچی یوپی کے بدھ بازار سے ایک ہی جگہ سے 10 موٹر سائیکلیں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ہر بدھ اور اتوار کو یوپی کے بازار سے مسلسل درجن بھر سے زائد بائیک چوری ہورہی ہیں مگر نیوکراچی پولیس خاموش ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، لوٹ مار کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور بائیک کی چوری اپنی عروج پر ہے، مختلف گروہ مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں جو گاڑیاں اور بائیک چوری کرکے فوری طور پر انہیں کھول کر چھپا دیتے ہیں۔
میں نے گھڑی نہیں خریدی لہذا آئیندہ اس مسئلہ پر مجھے گھسیٹا گیا تو قانونی کاروائی کروں گا. محمد شفیق
اسی طرح تھانہ نیوکراچی کی حدود میں بدھ اور اتوار کو لگنے والے یوپی کے بازار سے بائیک چوری کرنے کے لیے گروہ مسلسل سرگرم ہے، سندھ گورنمنٹ اسپتال کے اردگرد سے ہر بدھ اور ہر اتوار کو بازار آنے والے درجن بھر سے زائد شہری اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہورہے ہیں۔
آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی کے خلاف ایف آئی اے متحرک
ایک روز قبل بدھ کو یوپی کے بازار میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے مرکزی دروازے کے پاس نالے کے قریب پارکنگ سے دس کے قریب موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں، شہری کافی دیر تک پہلے تو اپنی اپنی موٹر سائیکلیں ڈھونڈتے رہے پھر تھک ہار کر 15 پر انٹری کرانے کے بعد تھانہ نیو کراچی چلے گئے جہاں انہوں ںے شکایات درج کرائیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بائیک چوری ہونے کے واقعات کا سرکاری سطح پر مسلسل اندراج ہورہا ہے، شہری بائیک چوری ہوتے ہی 15 پر سب سے پہلے انٹری کراتا ہے اور پھر تھانہ نیو کراچی کا چکرلگاکر بائیک چوری سے پولیس کو مطلع کرتا ہے، ہربدھ اور اتوار کو بائیک چوری کے مسلسل اتنے کیسز سامنے آنے کے باوجود تھانہ نیو کراچی پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔