10 سال بعد ٹرین جائے گی کپتان کے اپنے شہر میں بڑی خبر

0
68

(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودھا ایکسپریس ٹرین کادورانیہ کندیاں جنکشن۔میانوالی تک بڑھانے کے اعلان کو سنتے ہی کندیاں کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 10 سال بعد اس ٹریک پر کوئی ٹرین چلے گئی کندیاں میانوالی کی عوام کافی عرصہ ٹرانسپورٹرز مافیا کے رحم وکرم پر تھی اور1000روپے کرایہ کندیاں سے لاہور تک ٹرانسپورٹرزشہریوں سے لے رہے ہیں ذلیل وخوارعلیحدہ کرتے ہیں ریل کا سستا آرام دہ شاہانہ سفر ہے چاہے دن رات میں کوئی بھی ٹرین کاٹائم۔ہولوگ سفر کریں گے کندیاں کے تاجروں کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا انجمن تاجران کندیاں کے عہدیداران صدر حاجی محمد اسحاق جنرل سیکرٹری گل حمید خان شہباز خیل سینئر نائب صدر عمر حیات عثمانی نائب صدر چوہدری محمد یوسف زقیم خان مظہر خان نیازی اور مشہور شاعر سلیم شاہد۔چیئرمین زکواة کمیٹی حاجی ملک رمضان ساجد وٹو۔نویدعالم خان نیازی صدر پاکستان میڈیاکونسل تحصیل پپلاں نے وزیراعظم عمران خان ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ایم۔این اے امجد علی خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا 19 تاریخ کو انشاءاللہ بھرپور طریقہ سے استقبال کریں گئے اور اس گاڑی کو کامیاب بنا کر ریلوے کی آمدن میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے شیخ رشید احمد کے اس آحسان کو میانوالی کی عوام ہمیشہ یاد رکھے گی
اور انجمن تاجران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمیشہ ٹکٹ لیکر سفر کریں تاکہ ریلوے کا پیہیہ چلتا رہے

Leave a reply