لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 10 سالہ بچہ کھلے ہوئے سیوریج لائن کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کو نکالنے کے لیے فوری کارروائی شروع کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق مین ہول تقریباً 50 فٹ گہرا تھا جس کی وجہ سے بچے کو باہر نکالنے میں ریسکیو ٹیم کو 4 گھنٹے کا عرصہ لگا۔ حکام نے بتایا کہ کھلا ہوا مین ہول سیوریج لائن کے نظام کا حصہ تھا اور حفاظتی اقدامات کا فقدان اس حادثے کی بنیادی وجہ تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے علاقے میں سیفٹی معائنہ شروع کر دیا ہے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔ علاوہ ازیں، شہریوں میں بھی سیوریج لائنز اور کھلے مین ہولز کے حوالے سے خبردار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔ریسکیو حکام نے والدین اور سرکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے خطرناک جگہوں کو فوری طور پر محفوظ بنائیں تاکہ معصوم بچوں اور شہریوں کی جان کو خطرات سے بچایا جا سکے