وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی نگری میں10سالہ یتیم بچی پرظلم کی انتہاء کردی گئی

0
104

لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی نگری میں10سالہ یتیم بچی پرظلم کی انتہاء کردی گئی،اطلاعات کے مطابق احمد پور شرقیہ میں 10سالہ یتیم بچی پر ظلم کی انتہاء کردی گئی، بچی کی 40 سالہ شخص سے شادی طے کردی گئی، نکاح کے عین موقع پر پولیس نے چھاپہ مار شادی کی کوشش ناکام بنا دی، دولہا اور گواہان موقع سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ نواحی علاقے رام کلی میں 10سالہ یتیم بچی کی40 سالہ شخص سے شادی طے کردی گئی۔پولیس حکام کےمطابق سگی ماں پیسے کے لالچ میں آگئی، اور اپنی بچی کو بَلی کا بکرا بنانے کی کوئی کسر نہ چھوڑی۔ ماں نے بچی کی شادی اس کے40 سالہ کزن سے طے کردی۔

ذرائع کےمطابق شادی والے روز نکاح کی رسم کے دوران شکایت پر پولیس نے چھاپا مارا۔ تو تمام دولہا سمیت تمام لوگ فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملوث تمام لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد چند سال قبل انتقال کرگئے تھے، بچی کی زبردستی شادی کروائی جا رہی تھی۔

Leave a reply