گزشتہ روز 1350 سے زائد منفی پوائنٹس کے ساتھ بند ہونے والی اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا-
جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافع کے بعد دوبارہ خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے ٹریڈنگ کے دوسرے حصے میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاٹریڈنگ سیشن کے دوران مثبت رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس دن کے دوران بلند ترین سطح ایک لاکھ 50 ہزار 465 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
سرمایہ کاروں کی دلچسپی آٹو موبائل، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت مختلف شعبوں میں دیکھی گئی بڑی کمپنیوں کے شیئرز بھی مثبت زون میں رہے جن میں اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، میزان بینک، نیشنل بینک اور یو بی ایل شامل ہیں۔
ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،علیمہ خان
گزشتہ روز 100 انڈیکس میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا اور انڈیکس 1355 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 49 ہزار 235 پر بند ہوا تھا،گزشتہ روز 100 انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 48 ہزار 272 رہی اور حصص بازار میں 1.06 ارب شیئرز کے سودے 55.82 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری