سندھ پبلک کمیشن کی 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں

sindh highcourt01

عدالت کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں روک دی گئیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ کالج ایجوکیشن میں رولز کے خلاف گریڈ 16 میں بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے ذریعے 125 اسامیوں پر بھرتیاں روک دیں۔
بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ کالج ایجوکیشن کی 125 اسامیاں خالی رکھنے کی ہدایت کردی، عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری کالج ایجوکیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے قرار دیا کہ محکمہ کالج اینڈ ایجوکیشن گریڈ 16 کی 50 فیصد اسامیوں پر بھرتیاں روک دے۔ادھر سندھ پولیس میں تاریخ کی سب سے زیادہ بھرتیوں کا اعلان سامنے آگیا، انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مزید 50 پولیس اسٹیشنز کی تو سیع ہوگی، سندھ کی تاریخ کی سب سے بڑی بھرتیاں ہونے جارہی ہیں، منصوبے کے تحت 25 سے 27 ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے، کراؤڈ منیجمنٹ کے لیے 3 ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے، کراؤڈ منیجمنٹ یونٹ کو مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی تربیت دی جائےگی۔ قانون میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیئے، بغیر کسی وجہ کے کسی کو ہٹایا جانا نامناسب ہے جن ایس ایچ اوز کو ہٹایا گیا تھا انہیں واپس لگایا گیا ہے، ہماری کوشش ہے قانون پر عمل درآمد کرائیں، میری سندھ پولیس کے افسران سے میٹنگ ہوئی تھی، جتنی سزا پولیس میں ہے کسی اور محکمے میں نہیں ہے۔ علاوہ ازیں سندھ پولیس کی جانب سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ اور نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ کے اعزاز میں بالترتیب الوداعی و استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، عہدے سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل اظہر وقاص تقرری پانیوالے ڈی جی رینجرز سندھ محمد شمریز، اعلی پولیس و رینجرز افسران شریک تھے۔

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

شیخ رشید نے 24 نومبر کو احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

کانوں میں ہینڈ فری،طالبعلم ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان پر فرد جرم تیسری بار ٹل گئی

Comments are closed.