کراچی:آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں،خاتون سمیت 2 بچے زخمی
کراچی میں ضلع ملیر کے علاقہ گلشن قادری میں آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں۔
باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق کراچی میں ضلع ملیر کے علاقہ گلشن قادری میں آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد جھگیاں جل کر خاک ہو گئیں، آگ لگنے سے جھگیاں جلنے کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچےجھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرنے والے ممالک کی فہرست جاری
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے جھگیوں میں رہائش پذیر تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا ہے جب کہ فائربریگیڈ کی 7 گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچیں اور جھگیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔