صوبائی محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں اس بیماری سے اموات کی مجموعی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق ہلاکت حیدرآباد میں رپورٹ ہوئی، جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی کے ایک ہزار 212 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 447 کیسز حیدرآباد اور 765 کیسز کراچی سے رپورٹ کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران سندھ بھر میں ڈینگی کے 7 ہزار 173 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ مریض کراچی، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ سے سامنے آئے ہیں۔
صحت حکام نے بتایا کہ موسمی تبدیلی، گندے پانی کے ذخائر اور ناقص صفائی کی صورتحال کے باعث ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ گھروں، چھتوں اور کھلی جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دافع لوشن استعمال کریں اور بخار یا جسم درد کی صورت میں فوراً اسپتال سے رجوع کریں۔
ایکواڈور کی مچالا جیل میں پرتشدد جھڑپیں، 31 قیدی ہلاک
ٹرمپ کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ: بی بی سی کو ایک ارب ہرجانے کی دھمکی
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، اسرائیلی فوجیوں کا اعتراف
اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ اعلان








