100 سے زائد ملزمان گرفتار،باقی بھی جلد ہونگے

قصور
قصور پولیس نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،100 سے زائد ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس نے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے ہیں جس کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانا تھا۔پولیس کی مسلسل محنت کے نتیجہ میں پولیس نے ماہ مئی کے دوران بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ سمیت 19 گینگز کے 56 ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 40 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور مختلف قسم کا جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے ضلع قصور میں 100 سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائیوں کے دوران قتل، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 156 مجرمان اشتہاری اور 295 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا
گرفتار اشتہاریوں میں 25 اے کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں، اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف خصوصی مہم کے دوران 196 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے01کلاشنکوف،11رائفل،16بندوق،164پسٹل،04 کاربین اور 08 میگزین برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے ہیں
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 108بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 64 کلوگرام چرس اور 1034 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے ہیں
ماہ مئی کے دوران 06 قمار بازی کے اڈوں پر چھاپوں مارے گئے اور 33 ملزمان کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی 50 ہزار روپے کی رقم برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے
کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھرپور کاروائیاں کی گئیں اور 126مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمدکی گئیں ہیں
ڈی پی اوقصور نے کہا قصور پولیس کا ہر ایک جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے سپیشل ٹیمیں کام کر رہی ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا

Leave a reply