ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک 108 سالہ خاتون نے منفردعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق انہوں نے دنیا کی سب سے معمر خاتون حجام کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے وہ 9 دہائیوں سے بال کاٹنے کا کام کر رہی ہیں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق Shitsui Hakoishi نامی خاتون دہائیوں سے یہ کام کر رہی ہیں اور ان کا کام چھوڑنے کا ارادہ نہیں، ان کا ہیئر سیلون Nakagawa میں موجود ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ‘میں اپنا کام مرتے دم تک جاری رکھوں گی’ ‘میں اس عالمی اعزاز پر بہت زیادہ خوش ہوں اور ہر ایک کی شکر گزار ہوں’۔
Shitsui Hakoishi کی پیدائش 10 نومبر 1916 کو ہوئی اور وہ ایک کاشتکار خاندان کی چوتھی اولاد تھیں جب ان کی عمر 14 سال ہوئی تو وہ تنہا ٹوکیو چلی گئیں اور وہاں حجام کا کام سیکھنے کا موقع ملا انہوں نے کہا کہ میں اس کام میں دیگر ساتھیوں کو پیچھے چھوڑ دینا چاہتی تھی اور میں رات گئے اپنی تکنیکس کا مظاہرہ کرتی تھی’۔
انہیں 1936 میں 20 ویں سالگرہ سے قبل حجام کا لائسنس ملا اور انہوں نے 3 سال بعد اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے کاروبار کا آغاز کیاانہیں دوسری جنگ عظیم کے دوران متعدد مشکلات کا سامنا ہوا، ایک فضائی حملے میں ان کا سیلون تباہ ہوگیا جبکہ ان کے شوہر کو جاپانی فوج میں شامل کیا گیا جو جنگ سے گھر واپس نہیں آئے۔
انہیں 1953 میں باضابطہ طور پر شوہر کی موت کا سرکاری نوٹیفکیشن موصول ہوا، جس کے بعد انہوں نے ایک کرسی پر مشتمل دکان کھولنے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنے دونوں بچوں کی پرورش کرسکیں ان کی لمبی زندگی کا راز ہر روز درجنوں ورزشیں کرنے میں چھپا ہوا ہے جو وہ 70 سال کی عمر سے کر رہی ہیں، ان کی اسی عادت کے باعث انہیں 2021 کے ٹوکیو اولمپکس میں مشعل اٹھانے کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھااب ان کے گھٹنوں میں درد رہتا ہے جس کے باعث وہ پہلے کی طرح بہت زیادہ بال نہیں کاٹتی مگر اب بھی ہر ماہ محدود افراد کی حجامت خود کرتی ہیں۔