10 ہزار نا جائز گولیاں و دیگر اسلحہ برآمد ،ملزمان گرفتار

قصور/ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے اسلحہ کی دوسری بڑی کھیپ پکڑ لی
قصور۔ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے اسلحہ کی دوسری بڑی کھیپ برآمد کر لی، مرکزی ملزم گرفتار
قصور۔ ملزم کے قبضہ سے 10 ہزار کے قریب گولیاں و کارتوس اور 17 نئے پسٹل برآمد
قصور۔ تھانہ سٹی پتوکی نے دن کے وقت سرچ آپریشن کے دوران نواحی گاؤں بھیڈیاں سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی، دو ملزم گرفتار کیے جبکہ مرکزی ملزم عرفان بھٹہ فرار ہو گیا تھا
قصور۔ مرکزی ملزم عرفان اپنے گودام سے بقایا اسلحہ لیکر فرار ہو رہا تھا کہ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے اسلحہ سے بھری آلٹو کار سمیت گرفتار کر لیا
قصور۔ ملزم عرفان بھٹہ غیر قانونی طور پر پشاور سے اسلحہ اور ایمونیشن خرید کر پتوکی اور گردونواح میں جرائم پیشہ ملزمان کو فروخت کرتا تھا
قصور۔ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے

Comments are closed.