میٹرک کے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان،پنجاب بھرمیں ڈیرہ بورڈ کی پہلی پوزیشن

ڈیرہ غازیخان،سرگودھا،لاہور (باغی ٹی وی نمائندگان) تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں میٹرک کےامتحانات کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا، نتائج کا اعلان سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن آغا علی عباس نے پریس کانفرنس میں کیا۔لاہوربورڈ میں کامیابی کاتناسب 74.57 فیصد، فیصل آبادمیں81.76 فیصد ، ڈی جی خان بورڈ میں کامیابی کا تناسب 86.37 فیصد، بہاولپور میں82.70فیصد رہا۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ بورڈ میں کامیابی کا تناسب 80.82فیصد ،ملتان میں 85فیصد ، راولپنڈی بورڈ میں کامیابی کا تناسب 77.20 فیصد، ساہیوال میں 78.76فیصد اور سرگودھا میں 82.82 فیصد رزلٹ رہا۔لاہور بورڈ میں 230915 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 172204 امیدوار نے کامیابی حاصل کی،دوسری جانب راولپنڈی بورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، راولپنڈی بورڈ کے مطابقمیٹرک کے سالانہ امتحانات میں 89184 امیدوار کامیاب ہوئے۔راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ طلبا میں کامیابی کی شرح 71.42 فیصد اور طالبات کی 83.11 فیصد رہی۔

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے میٹرک پہلے سالانہ 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش نے کلک کرکے رزلٹ آن لائن کیا. امتحان میں کل81296امیدواروں نے شرکت کی اور 70222نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 86.37فیصد رہا ۔ ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر ، سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن رشید ، آر سی او حبیب الرحمن گاڈی ، سسٹم اینالسٹ محمد بلال بھٹہ ، ٹیکنیکل پرسن احمد علی قریشی،پی ایس ٹو چیئر مین سجاد حسین سرکانی اوردیگر بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ مذکورہ امتحان میں 44132طلبہ نے حصہ لیا اور 36992کامیاب ہو ئے اور کامیابی کی شرح 83.92فیصد رہی جبکہ 37164طالبات نے امتحان میں شرکت کی اور 33230نے کامیابی حاصل کی اسی طرح لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 89.41فیصد رہی۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے سال سے طلبہ و طالبات کی ذہنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 25فیصد اینالیٹیکل اور کریٹیکل طرز پر امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر نے بتایا کہ کمشنر و چیئر مین ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کریم بخش کی سربراہی میں امتحان اور نتائج کی تیاری کے عمل کو انتہائی شفاف اور معیاری رکھا گیاجس میں انکی ٹیم نے بھر پور محنت کی اور نتائج تیار کرنے میں کامیاب ہوئے

انہوں نے بتایا کہ میٹرک دوسرا سالانہ امتحان2023 پندرہ ستمبر سے شروع ہو رہے ہیں جس کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ یکم سے 12اگست کے درمیان جمع کروائے جا سکتے ہیں اسی طرح دوگنا فیس کے ساتھ 13سے 16اگست جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 17سے 19اگست تک داخلہ فارم جمع کرائے جاسکیں گے .

Comments are closed.