چین کے صوبے گوانگ دونگ میں ایک چینی خاتون کی اپنے آشنا کی بیوی سے بچنے کے لیے بالکونی سے باہر لٹکنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی-
سوشل میڈیا پر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چینی خاتون ایک بلند رہائشی عمارت کی 10ویں منزل کی بالکونی سے ایک ہاتھ کی مدد سے لٹک رہی ہے، عینی شاہدین کے مطابق خاتون کئی لمحوں تک خوفناک انداز میں اپنا توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی رہیں، ویڈیو میں ایک نیم برہنہ شخص بھی کھڑکی میں نظر آتا ہے جو خاتون سے بات کرتا ہے اور پھر اندر چلا جاتا ہے۔
خاتون اپنا موبائل فون ہاتھ میں پکڑے آہستہ آہستہ نیچے والی منزل تک اترنے کی کوشش کرتی ہے اور ڈرین پائپ اور تنگ کناروں کا سہارا لیتی ہے ویڈیو میں اسے نیچے والی کھڑکی پر دستک دیتے بھی دیکھا گیا، جس پر رہائشی نے کھڑکی کھول کر اسے اندر کھینچ لیا۔
یورپی ملک بلغاریہ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
مقامی رپورٹس کے مطابق شادی شدہ شخص نے اپنی بیوی کے اچانک گھر لوٹنے پر گھبراہٹ میں اپنی محبوبہ کو بالکونی میں دھکیل دیا، جس کے بعد اس نے عمارت کے باہر سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
یہ ویڈیو چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئی، جہاں صارفین نے اس جوڑے کو ’سوشل ڈیتھ‘ کا شکار قرار دیا اور کہا کہ وہ شدید شرمندگی کا سامنا کریں گے،متعدد صارفین نے خبردار کیا کہ بلند عمارتوں کے بیرونی حصے سے چڑھنا نہایت خطرناک ہے اور ذرا سی لغزش موت کا سبب بن سکتی تھی۔
عادل راجا نے سابق فوجی افسر سے معافی مانگ لی
یہ واقعہ برطانیہ میں ہونے والے ایک الگ سانحے کے فوراً بعد پیش آیا ہے، جہاں انتیس سالہ بارٹوز اربانیاک سکیگنیس میں ہالیڈے پارک ایونٹ میں بالکونی سے گر کر ہلاک ہو گئی تھی عینی شاہدین نے بتایا کہ اس نے گرنے سے پہلے بالکونیوں کے درمیان چڑھنے کی کوشش کی جائے وقوعہ پر موجود ایک ٹرینی نرس نے CPR کا انتظام کیا، اور اسے نوٹنگھم میں کوئینز میڈیکل سینٹر لے جایا گیا، لیکن وہ دو دن بعد سر پر شدید چوٹ لگنے سے انتقال کر گئی۔








