لوئر کوہستان : گھر کو آگ لگنے سے 6 بچیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

لوئر کوہستان (ویب نیوز)گھرکو آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں 6 بچیاں،3 بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ضلع لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن کے ایک گھر میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی، آگ کی شدت سے کچے مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر اور جھلس کر 11 افرادجاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
فائر بریگیڈ مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھا کر لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا۔جاں بحق افراد میں 6 بچیاں،3 بچے اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 2 بچوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے لوئرکوہستان میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کی بروقت امداد کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a reply