بین الاقوامی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیشن (ایف ایف سی) کی مزید 11 کشتیاں غزہ کی پٹی کی طرف روانہ ہو گئی ہیں تاکہ برسوں سے جاری اسرائیلی محاصرہ ختم کیا جا سکے۔

ترک خبر رساں ادارے مطابق ایف ایف سی نے بیان میں بتایا کہ اٹلی اور فرانس کے جھنڈے بردار دو کشتیاں 25 ستمبر کو اوترانتو (اٹلی) سے روانہ ہوئیں اور 30 ستمبر کو ایک اور کشتی ’کنشینس‘ کے ساتھ جا ملیں۔ یہ کشتیاں جلد ہی 8 کشتیوں پر مشتمل قافلے ’تھاؤزنڈ میڈلینز ٹو غزہ‘ سے مل کر مجموعی طور پر 11 کشتیوں کا قافلہ تشکیل دیں گی۔بیان کے مطابق اس وقت تقریباً 100 افراد کشتیوں پر سوار ہیں جو یونان کے ساحل کریٹ کے قریب موجود ہیں۔

2008 میں قائم ہونے والی ایف ایف سی اب تک درجنوں مشنز کر چکی ہے، جن کا مقصد امداد پہنچانا اور اسرائیلی محاصرے میں پھنسے غزہ کے انسانی بحران کی طرف عالمی توجہ دلانا ہے۔یہ قافلہ ایسے وقت روانہ ہوا ہے جب ایک روز قبل اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والی 42 کشتیوں پر حملہ کر کے انہیں قبضے میں لے لیا اور ان پر سوار 450 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل بھی اسرائیل بارہا کشتیوں پر حملہ، سامان ضبط اور کارکنوں کو ملک بدر کر چکا ہے۔

اسرائیل نے تقریباً 18 سال سے 24 لاکھ کی آبادی والے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ مارچ 2025 میں محاصرہ مزید سخت کرتے ہوئے سرحدی راستے بند کر دیے گئے جس سے خوراک اور ادویات کی ترسیل رک گئی اور قحط مزید بڑھ گیا۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 66 ہزار 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بارہا خبردار کر چکی ہیں کہ غزہ رہنے کے قابل نہیں رہا اور بھوک و بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔

بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے خلاف نیا دعویٰ مزاق بن گیا

ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم، غزہ معاہدہ پر اتوار شام تک کی مہلت

یو این پابندی میں نرمی کے بعد افغان وزیر خارجہ کا بھارت دورہ متوقع

مظفر آباد: حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا دور جاری

Shares: