میرپورخاص: پولیس کی پھرتی،گٹکا کے برآمدشدہ 21 کٹے ، 11000 سفینہ پڑیاں بن گئیں

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ایس ایچ او تعلقہ کی سفینہ گٹکا فروش کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج.
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تعلقہ غازی خان راجڑ کی سفینہ گٹکا فروش عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پرکاروائی، ایس ایچ او تعلقہ غازی خان راجڑ نے ٹیم کے ہمراہ تعلقہ تھانے کی حدود نزد لیک سٹی ملزم آصف علی خاصخیلی کوگرفتارکرکے ملزم کے قبضے سے 11000 سفینہ پڑیاں برآمد کرلیں

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 59/2023 زیر دفعہ 4/8 گٹکا ممانعت ایکٹ تعلقہ تھانے میں درج ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ دوسری جانب سول سوسائٹی کے اہم رکن واجد لغاری کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت موقع پہ موجود لوگوں نے بتایا ہے کہ پولیس نے 21 کٹے برآمد کئے ہیں ، پولیس ہر جگہ سے برآمدگی کے اعداد و شمار چھپاتی ہے بالکل اسی طرح یہاں بھی اعداد و شمار چھپا رہی ہے

Leave a reply