ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ریسکیو 1122 کا ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرز و انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کومارچ میں 8832 موصول ہونے والی کالز میں 2193ایمرجنسی کالز تھیں۔2193 ایمرجنسیز کالز پر2245متاثرین کو ریسکیو سروس مہیا کی گئی جن میں 531روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،1321میڈیکل 17,فائر کیس، پانی میں ڈوبنے کے 2واقعات،58لڑائی جھگڑے اور تشدد اور264متفرق ایمرجنسیز تھیں مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ 7 منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے487 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ1710متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران 48 متاثرین جانبر نہ ہو سکے۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے473مریضوں کو ریفر کر دیا جنہیں ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہونے والا ہے اور آگ کے حادثات معمول سے نمایاں حد تک بڑھ جاتے ہیں۔فارمرز ٹرانسفارمر والے الیکٹرک پول کے اردگرد والی جگہوں کو بروقت گھاس بھوس اور فصل وغیرہ سے صاف کر دیں تا کہ شارٹ سرکٹ سے آگ نہ پھیل پائے اور گندم کی باقیات کو آگ لگانا قانوناََ جرم ہے لہذا اجتناب کریں تا کہ آگ کے واقعات کو کم کیا جا سکے
Shares: