ننکانہ صاحب : پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی، اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کو ستمبر میں 9439 کالز موصول ہوئیں جن میں 2088 ایمرجنسی کالز تھی 2088 موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز میں سے 410 سڑک کے حادثات، 1348 میڈیکل ایمرجنسیز, 11 آگ لگنے کے واقعات 54 لڑائی جھگڑوں کے واقعات پانی میں ڈوبنے کے 4 واقعات عمارتوں کے منہدم ہونے کے 6 واقعات اور 255 دیگر نوعیت کی ایمرجنسی تھی570 مریضوں کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد منتقل کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کا موٹر بائیک ریسکیو سروس انتہائی کارآمد منصوبہ ہے ننکانہ صاحب میں بھی ریسکیو سروس کا دائرہ کار مزید وسیع اور مؤثر ہو گا اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت معیاری سروسز دستیاب ہو گی مزید برآں تمام شہری ریسکیو 1122 ایپ کو اپنے اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 سے فوری رابطہ کیا جا سکے