رواں برس موسمِ گرما میں شدید گرمی کی لہروں کے باعث برطانیہ میں کم از کم 1 ہزار 147 افراد ہلاک ہوئے۔

امپیریل کالج لندن کی تازہ تحقیق کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب درجہ حرارت اوسطاً 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھا، جبکہ جون سے اگست کے دوران اضافہ 3.6 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔یورپ کے 854 شہروں اور علاقوں میں تین ماہ میں 24 ہزار 400 اموات ہوئیں، جن میں سے 16 ہزار 500 اموات کو "اضافی” قرار دیا گیا۔صرف گرم موسم سے ہونے والی ہلاکتیں 68 درج کی گئیں۔

متاثرہ شہروں میں روم میں 835 اضافی اموات، ایتھنز میں 630 اضافی اموات، پیرس میں 409 اضافی اموات، لندن میں 315 اموات، برمنگھم 52 اموات، گلاسگو اور شیفیلڈ: 24 اموات ریکارڈ ہوئیًں.ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اصل ہلاکتوں کا ایک محدود حصہ ہے، کیونکہ تحقیق میں شامل شہر اور علاقے یورپ کی صرف 30 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ گرمی سے ہونے والی زیادہ تر اموات رپورٹ ہی نہیں ہوتیں۔

لندن میں صدر ٹرمپ کی آمد کے خلاف مظاہرہ، چار افراد گرفتار

غزہ میں اسرائیلی حملے، مزید 75 فلسطینی شہید

ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

سوئس ایئر لائنز کا طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا

Shares: