باغی ٹی وی ،دبئی- سابق خاتون اول محترمہ نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام خاتون اول محترمہ نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی صدر پاکستان پیپلزپارٹی
گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پرعقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔تقریب کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر اکرم شہزاد نے کیا۔اس کے بعد حاضرین کے قلوب کو منور کرنے کے لیے نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی گئی۔ڈاکٹر اکرم شہزاد کا شمار متحدہ عرب امارات کے صف اول کے نعت خوانوں میں ہوتا ھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے محترمہ نصرت بھٹو کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ان سے ملاقات کا احوال سنایا۔انہوں نے جس جرات وبہادری سے آمریت کا مقابلہ کیا اسکی مثال پاکستان میں کہیں نہیں ملتی۔آمریت کے آسیب میں بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت اور حق کے پرچم کو تھامے رکھا۔جسکی نذیر برصغیر پاک وہند میں ملنا مشکل ھے
صدر پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات سردار جاوید یعقوب نے کہا کہ آپکی زندگی ایک مثالی زندگی تھی۔بیگم نصرت بھٹو نے دکھ اور غم کے بادل دیکھے مگر پھر بھی قوم کے ساتھ استقامت سے کھڑی رہی۔ملک اسلم نثار خٹک ، مشتاق وانی، خواجہ جاوید شفیق گوگا ارشد بٹ ملک خرم شہزاد اعوان ڈاکٹر اکرم شہزاد رضوان عبداللہ فرخ حبیب رانا ارشد نے شرکت کی .آخر پر تمام عالم اسلام سانحہ کارساز بیگم نصرت بھٹو اور ہمارے دیرینہ ساتھی فرخ حبیب کے والد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔تمام مہمانوں کے لیے کھانے اہتمام جناب میاں منیر ہانس نے کیا۔محفل کے اختتام پر پھر ڈاکٹر اکرم شہزاد نے نعت پیش کی۔
Shares: