ٹھٹھہ: قریشی برادران کے گھر پر گیارویں شریف کا پروگرام منقعد کیا گیا

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی )قریشی برادران کے گھر پر گیارویں شریف کا پروگرام منقعد کیا گیا
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں قریشی برادران کے گھر پر گیارویں شریف کا پروگرام منقعد کیا گیا گیارویں شریف کا پروگرام کلام پاک کی تلاوت سے شروع کیا گیا اس کے بعد نعت خواں کا پروگرام شروع ہوا جس میں ٹھٹھہ کے مشہور نعت خواں اقبال میمن اور اس کی ٹیم نے پروگرام میں آئے ہوئے سامعین پر سحرطاری کردیا، اس پروگرام میں شہر کے معززین سمیت محلے کے لوگ اور برادری سمیت لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ، جس میں راجہ قریشی ، ايان قريشي، محمد فیصل قریشی، محمد زین قریشی،بلاول قریشی، ایڈوکیٹ شبیع الحسین قریشی،،ایان قریشی ، اور بھی بہت سے لوگوں نے شرکت کی جبکہ گیاررویں شریف میں دستار بندی سابقہ اسپیشل کورٹ جج دیدار حسین قریشی کو باندھی گئی اور گیارویں شریف میں دعا کی گئی آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا.

Comments are closed.