مزید دیکھیں

مقبول

غیر قانونی تارک وطن کو بچانے پر ایف بی آئی نے جج کو گرفتار کر لیا

یونیورسٹی آف وسکونسن کی جج کو وفاقی عدالت میں...

خیبر پختونخوا میں فورسز کی مختلف کارروائیاں،15 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف...

ماسکو میں روسی جنرل کار بم دھماکے میں ہلاک

یوکرین جنگ میں صورتحال دن بدن پیچیدہ ہوتی جا...

12 سالہ بچے کی دکان گرا دی پیسے بھی چھین لئے

قصور
غریب محنت کش بچے کو خریدی گئیچیزوں کے پیسے مانگنے پر مضروب کر دیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں دوست پورہ میں ایک انتہائی غریب 12 سالہ بچے حامد عرف حامش نے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کیلئے ریلوے پھاٹک کے قریب کریانہ کی دکان بنائی ہوئی کل شام سے کچھ دیر پہلے حامش اپنی دکان پر موجود تھا کہ اسی کے گاؤں دوست پورہ کے کچھ غنڈوں ولید ولد عبدالمجید ،نوران ولد رفیق ،عبدالمجید ولد عطاءالرحمان نے سموسے اور بوتلیں پینے کے بعد پیسوں کے مطالبہ کرنے پر زدو کوب کرنا شروع کردیا دکان کی توڑ پھوڑ کی اور کے گلہ سے پیسے بھی اٹھا لئے حامش کی والدہ کو پتہ چلا تو وہ چھڑانے آئی تو اسے بھی مارنا شروع کر دیا اور شدید تشدد کا نشان بنایا اہلیان علاوہ کے سمجھانے پر غنڈوں سے سرعام قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ جو کچھ ہوتا ہے کر لو ہم کسی سے نہیں ڈرتے
غریب محنت کش بچے حامش اور اس کی والدہ نے ڈی پی او قصور ایس ایچ او تھانہ روشن بھیلہ سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان غنڈہ صفت عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے کیونکہ یہ ایسی حرکتیں پہلے بھی کر چکے ہیں

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں