12 ڈاکوؤں کی گھر میں گھس کر واردات

0
67

قصور
چونیاں تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں ڈاکو بے لگام نواحی گاؤں کاندو کھارہ میں 10سے 12ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے مزاحمت پر دو سگے بھائیوں کو فائر مار کر زخمی کر دیا ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے علاقہ بھر میں خوف حراس پھیل گیا
تفصیلات کے مُطابق چونیاں کے نواحی گاؤں کاندو کھارا میں گزشتہ رات تقریباً ایک بجے کے قریب 10 سے 12 ڈاکوؤں پر مشتمل ڈکیت گینگ دیواریں پھلانگ کر محمد صدیق قوم چھیمبہ کے گھر میں داخل ہوگئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر تشدد کرنا شروع کر دیا مزاحمت کرنے پر صدیق کے دو بیٹوں محمد اسلم اور محمد اکرم کو ٹانگوں پر فائر مار کر شدید زخمی کر دیا زخمی افراد کو شدید زخمی حالت میں لاہور جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا فائرنگ اور شور غل کی آواز سن کر اہل علاقہ اُٹھ گئے ڈکیت گینگ شدید ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جسکی وجہ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا
اہلیان علاقہ نے پولیس ریسکیو 15 پر کال کی مگر کال کرنے کے ایک گھنہ بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی

Leave a reply